عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا آرم بینڈ 75 ہزار ڈالر میں نیلام

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا آرم بینڈ 75 ہزار ڈالر میں نیلام

Spread the love

لزبن(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) کرسٹیانو رونالڈو آرم بینڈ

پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کا آرم بینڈ سربیا میں نیلامی کے بعد 75 ہزار

ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ یہ آرم بینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان اپنے بازو پر پہنتے ہیں اور

یہ ان کے کپتان ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ رونالڈو نے اپنا آرم بینڈ سربیا کیخلاف

میچ میں اسوقت غصے میں زمین پر پھینکا تھا جب ریفری نے ان کا اضافی وقت

میں کیا جانیوالا گول ماننے سے انکار کردیا تھا۔ حالانکہ ایکشن ری پلے میں

صاف دیکھا جا سکتا تھا کہ گیند گول لائن کراس کرچکی ہے۔ چونکہ انٹرنیشنل

میچوں میں گول لائن یا وی اے آر ٹیکنولوجی کے استعمال کی اجازت نہیں، اس

لیے ریفری کو فیصلہ بغیر ری پلے یا جھلکیاں دیکھے دینا پڑتا ہے۔ ریفری نے نہ

صرف گول نہیں دیا بلکہ رونالڈو کے بار بار اپیل کرنے اور ناراضی ظاہر کرنے

پر انھیں پیلا کارڈ دکھا کر تنبیہ بھی کی۔ رونالڈو نے جذبات میں آ کر اپنا کپتانی کا

آرم بینڈ اتار کر زمین پر پھینکا اور پچ سے چلے گئے۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

میچ گراؤنڈ میں موجود مقامی آگ بھجانے والے عملے میں زورج ویکی چیوچ

نامی ایک شخص نے رونالڈو کو اپنا آرم بینڈ پھینکتے ہوئے دیکھا اور بعد ازاں وہ

آرم بینڈ اٹھالیا اور ایک مقامی ٹی وی چینل کو فون کرکے اسے نیلام کرنے کی

خواہش کا اظہار کیا۔ اس نے بتایا ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ایک چھ ماہ کے بچے

کے علاج کے لیے رقم کا بندوبست کرنا چاہتے تھے۔ اس بچے کو ریڑھ کی ہڈی

کی بیماری ہے جو 10 ہزار نوزائیدہ بچوں میں سے کسی ایک کو ہوتی ہے، جس

میں 90 فیصد بچوں کی موت ہو جاتی ہے۔ مقامی ٹی وی چینل سپورٹ کلب نے

رونالڈو کے آرم بینڈ کی جانچ پڑتال کی اور ٹی وی ریپلے دیکھنے اور اس کا

معائنہ کرنے کے بعد اس کی نیلامی آکشن ویب سائٹ لٹمنڈو ڈاٹ کام پر کی۔ لیکن

اس نیلامی سے ملنے والے 64 ہزار یورو یعنی 75 ہزار ڈالر اس بچے کے علاج

کے لیے کافی نہیں ہیں۔ علاج کے لیے تقریباً ڈھائی ملین ڈالر کی رقم درکار ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو آرم بینڈ

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply