پیپلزپارٹی اوراے این پی کے کردار سے جگ ہنسائی ہوئی، ، عبدالغفورحیدری

Spread the love

کردار سے جگ ہنسائی

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن نیوز) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سیکرٹری جنرل

عبدالغفورحیدری نے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ

مولانا فضل الرحمان پر الزامات کے ردعمل میں کہا ہے کہ تاریخ میں ایسا رسوا کن عمل نہیں ہوا۔نجی

ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے

ہوتے ہیں، جس طرح کا پیپلزپارٹی اوراے این پی نے کا کردار ادا کیا اس سے جگ ہنسائی ہوئی۔ان کا

کہنا تھا کہ اے این پی نے اعتراف کیا کہ ہم نے یاری دوستی میں یہ قدم اٹھایا، اصول اپنی جگہ ہوتے

ہیں ، ایسے حالات میں شوکاز نوٹس تو آنا تھا جو کہ کوئی بری بات نہیں۔عبدالغفورحیدری نے کہا کہ

یہ اتحاد تحریک کے لیے ہے انتخابات کے لیے نہیں اور تحریکوں میں وہ لوگ چلتے ہیں جو تمام دبا

کو برادشت اور مشکلات کو عبور کرنے کے ساتھ کشتیاں جلا کر چلتے ہیں، اگر یہ جماعتیں دبا

برداشت نہیں کرتیں تو ان کی مرضی۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم توقع کررہی تھی کہ پی ڈی ایم

کی تحریک سے مہنگائی سے نجات ملے گی اور آٹے ،چینی کی کرپشن سے چھٹکارا ملیگا،اے این

پی نے فاش غلطی کی اور مولانا فضل الرحمان پر الزام لگایا، مولانا فضل الرحمان پرالزام لگانا

مناسب نہیں تھا۔رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ بعض دفعہ کمپرومائز ہوتا ہے لیکن اس سے تحریک

کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، یہ وقت بتائیگا کہ کس نے غلطی کی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کے 10

جماعتی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل عوامی نیشنل پارٹی نے اتحاد سے علیحدگی کا

اعلان کردیا ہے۔

کردار سے جگ ہنسائی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply