220

کرتار پور راہداری معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وفد بھارت بھیجنے کی تجویز

Spread the love

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرتار پور راہداری معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے 13 مارچ کو پاکستانی وفد بھارت بھیجنے کی تجویز جبکہ دو طرفہ بنیاد پر 28 مارچ کو بھارتی وفد کے دورہ پاکستان کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار ہے۔ جمعرات کے روز ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو کرتار پور راہداری کے معاملے پر دورے کے دو تاریخیں دے دی ہیں ۔ پاکستان وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرنے کے لئے تیا رہے اس طرح دو طرفہ بنیاد پر بھارتی وفد بھی28 مارچ کو پاکستان کا دورہ کرے۔ دونوں ممالک کے وفود کے دوروں میںملاقاتوں کے دوران کرتار پور راہداری معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے بات چیت کی جائے گی۔

Leave a Reply