139

کرتارپور راہداری افتتاحی تقریب، نوجوت سنگھ سدھو نے دعوت قبول کر لی

لاہور(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحر یک انصاف کے

سینیٹر فیصل جاوید نے بھارتی سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور

راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی،نوجوت سنگھ نے

خصوصی دعوت قبول کر لی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی

ہدایت پر سینیٹر فیصل جاوید نے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاسی رہنما نوجوت

سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی

گئی ہے ۔نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کی خصوصی دعوت کو قبول کر لیا۔

نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا ہے کہ تاریخی تقریب میں مدعو کرنے پر وزیراعظم

پاکستان کا شکرگزار ہوں۔ دنیا بھر کے سکھ باباگرونانک سے وابستہ مقام کی

زیارت کے منتظر ہیں، کرتار پور کی تعمیر اور اسکے افتتاح نے سکھ مذہب کے

کروڑوں پیروکاروں کو نہایت مثبت پیغام دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں