مسافروں کو روکا جائے 0

ٹرانسپورٹرزنے کرایوں میں اضافہ کر دیا، گھی 38 روپے فی کلومہنگا

Spread the love

کرایوں میں اضافہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد چھوٹی

ٹرانسپورٹ ،لوڈرگاڑیوں نے کرایوں میں فوری اضافہ کر دیا ،اضلاع اور صوبوں کے درمیان چلنے

والی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی بڑھانے کا عندیہ دیدیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی نئی

قیمت 137 روپے 79 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 134روپے48پیسے پر پہنچنے کے بعد

شہروں کے اندرچلنے والی چھوٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10سے15فیصد تک اضافہ کر دیا گیا

جبکہ سامان لانے اورلے جانیوالی لوڈ ر گاڑیوں نے بھی اسی تناسب سے کرائے بڑھا دئیے ہیں۔

دوسری جانب اضلاع اورصوبوں کے درمیان چلنے والی بڑی ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کیلئے

بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں بھی گھی 38 روپے فی کلو مہنگا

یوٹیلیٹی سٹورز کے بعد لاہور میں گھی اوپن مارکیٹ میں 38 روپے فی کلو مہنگا کر دیا گیا، قیمت

361 روپے سے بڑھ کر 399 روپے کلوتک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کا

طوفان روز بروز بڑھ رہا ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے خورو نوش، بجلی کیساتھ پٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی سٹورز کے بعد اوپن مارکیٹ میں گھی و

خوردنی تیل مہنگا کر دیا گیا ہے، درجہ دوم کا گھی 5 روپے فی کلو تک مہنگا کردیا گیا ہے، درجہ

دوم کا گھی 325 روپے سے مہنگا کرکے 330 روپے کلو کردیا گیا، درجہ دوم کا کونگ آئل 15

روپے لٹر تک مہنگا کیا گیا، درجہ دوم کا خوردنی تیل 325 روپے سے مہنگا کرکے 340 روپے فی

لیٹر کردیا گیا۔مختلف کمپنیوں اور برانڈز کی جانب سے درجہ اول کا گھی 38 روپے کلو تک مہنگا کیا

گیا، قیمت 361 روپے سے مہنگا ہو کر 399 روپے کلو ہو گئی ہے، خوردنی تیل 48 روپے لٹر تک

مہنگا کیا گیا، قیمت 361 روپے سے بڑھا کر 409 روپے فی لٹر ہو گئی ہے۔دوسری جانب شہری نئی

قیمتوں پر گھی و کوکنگ آئل خریدنے پرمجبور ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply