کراچی کی ہونہار طالبہ بنیں پاک فضائیہ کی پائلٹ، ٹریفک وراڈن والد خوشی سے نہال

کراچی کی ہونہار طالبہ بنیں پاک فضائیہ کی پائلٹ، ٹریفک وراڈن والد خوشی سے نہال

Spread the love

کراچی(جے ٹی این آن لائن) کراچی کی ہونہار طالبہ

شہر قائد کراچی کی رہائشی باہمت و پرعزم والدین کی فرمانبردار دختر نیک اختر

نشرح شاکر نے پاک فضائیہ میں جنرل ڈیوٹی جی ڈی پائلٹ بن کر نہ صرف والدین

کا خواب پورا کر دیا بلکہ روشنیوں کے شہر سے پہلی جی ڈی خاتون پائلٹ ہونے

کا اعزاز بھی حاصل کرکے اپنے والدین کا سر مزید فخر سے بلند کرنے سمیت

اپنی ہم عصر لڑکیوں اور آنیوالی نسلوں کیلئے قابل تقلید مثال بن گئیں۔

نشرح کے والد شاکر ملک کلفٹن کراچی میں ٹریفک وارڈن کے فرائض سر انجام

دیتے ہیں۔ نشرح شاکر نے نامور ٹیوشن سینٹر سے تعلیم حاصل کی، ٹیوشن سینٹر

کے فیس بک اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک پیغام میں نشرح شاکر کی تصویر شیئر

کی گئی اور انہیں پاک فضائیہ میں پائلٹ بھرتی ہونے پر مبارک بھی دی گئی۔

نشرح نے اپنا جی ڈی پائلٹ کا کورس کامیابی سے پورا کیا-

سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ہونہار نشرح شاکر پاکستان

ایئر فورس پی اے جی 144 جی ڈی پائلٹ کے کورس میں زیر تربیت رہیں، وہ

قابل اور باصلاحیت طالبہ ہیں۔ انہوں نے پاکستان ائیر فورس کے امتحانی مراحل

میں کامیاب ہونے کے بعد جی ڈی پائلٹ کی تربیت حاصل کی اور اب پائلٹ بن گئی

ہیں۔ اس بہترین کامیابی پر ٹیوشن سینٹر انتظامیہ، معلمین سمیت سوشل میڈیا پر بھی

صارفین نے نشرح شاکر اور ان کے والدین کو بے حد مبارک باد دینے کیساتھ ساتھ

ان کی محنت اور کاوشوں کو بے حد سراہا رہے ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

کراچی کی ہونہار طالبہ

Leave a Reply