کراچی کی 4 سالہ عریش فاطمہ کی تاریخ رقم، جی سی یو کا تعلیم دوست فیصلہ

کراچی کی 4 سالہ عریش فاطمہ کی تاریخ رقم، جی سی یو کا تعلیم دوست فیصلہ

Spread the love

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن ایجوکیشن نیوز) کراچی کی عریش فاطمہ

کراچی کی رہائشی 4 سالہ کمسن بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسافٹ پروفیشنل بن

کر تاریخ رقم کر دی۔ کمسن عریش فاطمہ نے مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل

(ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر انوکھی مثال قائم کی ہے۔ ایم سی پی

کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم از کم سکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے

شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

=–= سوشل میڈیا سے متعلق ایسی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایم سی پی امتحان میں عام طور پر بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور یہ ثابت

کرتے ہیں کہ وہ آج کے تکنیکی کردار اور تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔ انتہائی کم

عمری میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی عریش کے والد نے کہا ہے کہ کرونا

وائرس کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے انہوں نے بیٹی کی دلچسپی آئی ٹی کی

طرف دیکھی اور اس امتحان میں اس کی مدد کی۔ عریش کے والد اسامہ خود بھی

ایک آئی ٹی کے ماہر ہیں اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بیٹی کو دینے کیلئے

کوشاں ہیں۔انکا مزید کہنا ہے انکی بچی انتہائی لائق اور غیر معمولی صلاحیتیں

رکھتی ہے۔

=-= جی سی یو کا پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو تنخواہ دینے کا اعلان

جی سی یو کے وائس چانسلر نے بہتری پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ تنخواہ

دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد ستمبر 2021ء سے ہو

گا، تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گورنمنٹ کالج

یونیورسٹی نے بہترین پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو ماہانہ تنخواہ دینے کا اعلان کیا

ہے، جی سی یو لاہور کی جانب سے دنیا بھر سے ذہنوں کو راغب کرنے کے لئے

یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا بہترین پی ایچ ڈی

اور ایم فل محققین کو ماہانہ تنخواہ دی جائے گی اور ان طلبہ کو یونیورسٹی فیس

بھی وصول نہیں کی جائے گی، منتخب ایم فل طلبہ کو 40 ہزار روپے ماہانہ دئیے

جائیں گے جبکہ پی ایچ ڈی سکالرز کو 60 ہزار روپے ہر ماہ ادا کیے جائیں گے،

ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ انڈر گریجویٹ پروگراموں میں اضافی نشستوں سے

فنڈز حاصل ہوں گے۔

کراچی کی عریش فاطمہ

=قارئین=کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply