کراچی کنگز نےدلچسب مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوشکست دے دی

Spread the love

(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز نےدلچسب مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو

شکست دے دی۔کوئٹہ کی جانب سے احمد شہزاد سب سے کامیاب بیٹسمین رہے۔وہ

بد قسمتی سے 99 رنز بنا کر آوٹ ہوئےاور ایک رنز کے فرق سے سنچری نہ بنا

سکے۔ آخری اوور میں کوئٹہ کو جیت کیلیے صرف5رنز درکار تھےاور ایسا لگ

رہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈایٹرآسانی سے یہ میچ جیت جائے گا لیکن عثمان شنواری نے

انہونی کو ہونی کر دیا اور آخری اوور میںصرف 3رنز دیے اور اس طرح کراچی

نے دلچسب مقابلہ1رنز سے جیت لیا۔اس سے پہلے کراچی کنگز نے اپنی پہلی

اننگز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 190 رنز بنائے تھے۔کراچی کی اننگز کا آغاز

بابر اعظم اور منرو نے کیا۔69 کے مجموعی سکور پر منرو 30 رنز بنا کر پویلین

چلتے بنے۔جبکہ بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے قیمتی56 رنز بنائے۔

دوسرے نمایاں بلے باز افتخار احمد تھے۔ جنھوں نے دھواں دار بلے بازی کرتے

ہوئے صرف 18 گیندوں پر 44 رنز سکور کئے۔ کوئٹہ کی جانب سے سہیل تنویر

،محمد نوازاور فواد احمد نے 1،1وکٹ حاصل کی جبکہ محمد حسنین نے 2

کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

Leave a Reply