کراچی، ڈاکو کا دوران ڈکیتی دکاندار سے دلچسپ مکالمہ اور عمران خان

کراچی، ڈاکو کا دوران ڈکیتی دکاندار سے دلچسپ مکالمہ اور عمران خان

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن دلچسپ نیوز) کراچی ڈاکو دکاندار مکالمہ

کراچی میں ایک ڈاکو نے ڈاکہ مارنے کی وجہ عمران خان کو قرار دے دیا۔ ڈاکو

نے دکاندار سے کہا کہ یارمجبور ہیں، کیا کریں جب سے عمران خان آیا ہے،

دکاندار نے ڈاکو سے کہا کہ گھر بھی جانا ہے، کچھ رقم تو چھوڑ دو، ڈاکو لوٹنے

کے بعد کچھ رقم چھوڑ کر چلا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی پے مہنگائی اور عمران خان کی انگڑائی

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک سٹور میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو اور دکاندار

کے درمیان دلچسپ مکالمے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے، جس میں

ڈاکو جب ایک سٹور کو لوٹ کر جانے لگا تو دکاندار نے اپنی بے بسی کا اظہار کیا

اور کہا کچھ رقم چھوڑ دینا دس بیس تو چھوڑ دو، گھر بھی جانا ہے، جس پر ڈاکو

نے جواب دیا کہ یار کیا کریں، جب سے عمران خان آیا ہے، ہم مجبوری میں یہ کام

کر رہے ہیں۔ دکاندار نے کہا کہ یار دوبارہ نہیں آنا، جس پر ڈاکو نے کہا کہ انشاء

اللہ دوبارہ نہیں آؤں گا۔ اسی طرح گزشتہ دنوں بھی ایک چوری کی واردات سامنے

آئی تھی جس میں چوری کرنیوالے نے ایک خط چھوڑا تھا کہ مجبوری میں چوری

کی ہے، اسلام آباد بنی گالہ میں چوری کا ایک الگ تھلگ ضمیر کو جھنجھوڑ

دینے والا واقعہ پیش آیا تھا، چور نے چوری کرتے وقت ایک خط چھوڑا تھا

جس میں کہا تھا کہ میں معذرت کرتا ہوں، میں غریب ہوں، میرے چھوٹے چھوٹے

بچے ہیں، میں نے مجبوری میں چوری کی ہے۔ مجھے معاف کردینا، بدعا نہ دینا،

چور بنی گالہ میں شہری کی گاڑی کی ٹائر اتار لے گیا اور جاتے ہوئے معذرت

کا خط بھی چھوڑ گیا تھا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

کراچی ڈاکو دکاندار مکالمہ

Leave a Reply