کراچی پی ایس94 ضمنی الیکشن، ایم کیو ایم کامیاب

Spread the love

کراچی پی ایس 94 کورنگی کے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم نے کامیابی حاصل کرلی جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر رہی،کورنگی پی ایس 94 کے تمام حلقوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار ہاشم رضا 21 ہزار 537 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ تحریک انصاف کے امیدوار اشرف جبار 8970 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے،قبل ازیں پی ایس 94 کورنگی میں ضمنی انتخاب کےلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔ اس حلقے میں مجموعی ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 449 ہے جن میں سے 1 لاکھ 36 ہزار 808 ووٹرز مرد اور 1 لاکھ 9 ہزار 641 خواتین ووٹرز ہیں۔ ضمنی انتخاب کے لیے 149 پولنگ اسٹیشنز اور 596 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔ 2018ءکے عام انتخابات میں ایم کیو ایم کے محمد وجاہت (مرحوم) نے 32 ہزار 729 ووٹ حاصل کرکے فتح حاصل کی تھی۔ کامیابی کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان نے لانڈھی الیکشن آفس میں جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے سر براہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، کنور نوید جمیل اور دیگر رہنماوں کا کہنا تھا آج سندھ کے شہری علاقوں کے لوگوں کو صرف ووٹ ڈالنے کا ہی موقع نہیں ملا بلکہ ان کے ووٹ گنے بھی گئے ہیں، یہ کراچی کا فیصلہ ہے جو 25 جولائی کو رک گیا تھا، اگر کراچی کو مقام ملے گا تو ملک کو بھی مقام ملے گا۔

Leave a Reply