سبی دستی بم حملہ

کراچی،ٹرک میں دھماکہ، بچوں، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق،10شدید زخمی

Spread the love

کراچی ٹرک میں دھماکہ

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ٹرک میں دھماکا ہوا، جس کے

باعث دو بچوں ، خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ

میں ٹرک میں دھماکا ہوا، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سلنڈر دھماکے کے باعث دو بچوں، خواتین

سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 10 افراد زخمی ہیں، زخمی اور جاں بحق افراد کو ہسپتال

منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے

اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا ہے کہ دھماکے کی مزید

جانچ پرتال کے لیے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کیا گیا، یہ سلنڈر دھماکا ہے، سلنڈر پھٹنے سے زور دار

دھماکا ہوا۔ایس پی بلدیہ کے مطابق فقیر گوٹھ سے سواری ہٹا کر شہزور ٹرک والا نکلا تھا، ڈرائیور کا

بیان پولیس لے رہی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور سے پولیس کی تفتیش کر رہی ہے، ڈرائیور کا کہنا کے کہ

کسی نے باہر سے کوئی چیز پھینکی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری

ہے، واقعہ تخریب کاری لگتا ہے، لگتا ہے ٹرک پر کریکر بم جیسا کچھ پھینکا گیا۔ ٹرک پر چھروں

کے نشانات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کراچی ٹرک میں دھماکہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply