ڈیلٹا الفا بیٹا اقسام

کورونا سے مزید 44 افراد چل بسے ،کراچی میں مثبت کیسز 30 فیصد سے بڑھ گئے

Spread the love

کراچی میں مثبت کیسز

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 44 افراد چل بسے ،4119 مثبت

کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں

کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً 8 فی صد ہو گئی۔پاکستان کورونا

مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او

سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 119 کیسز

سامنے آئے ہیں، مزید 44 افراد اس موذی وباءکے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 7 ہزار 20 مریض شفایاب

ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد ہو گئی۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 133 مریض

انتقال کر چکے ہیں اس موذی وائرس کے ک±ل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار 827 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں

ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 56 ہزار 952 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2

ہزار 898 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 9 لاکھ 35 ہزار 742 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے

ہیں۔دریں اثناسندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے سخت ترین اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندھ میں

بالعموم اور کراچی میں بالخصوص کورونا کی لہر خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 30

فیصد سے تجاوز کرگئی ہے، جس کے ساتھ ہی سندھ حکومت نے کورونا کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے سخت ترین

اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں سندھ حکومت نے کراچی میں مزید پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاو¿ن پر غور شروع

کردیا ہے۔طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس کو 15 دن کے فوری لاک ڈاو¿ن کی سفارش کی ہے

تاہم تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی میں لاک ڈاو¿ن کا فیصلہ کیا جائے گا، وزیراعلی سندھ نے

صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے، جس میں لاک ڈاون کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔سندھ

حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے وہاں لاک ڈاو¿ن لگانے کی

تجویز ہے، سندھ حکومت نے لاک ڈاون کے نفاذ اور ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد

لینے پر بھی غور شروع کردیا ہے، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے

کراچی میں مکمل لاک ڈاو¿ن کا مطالبہ کردیا۔ حکومتی اعدادوشمار کے مطابق کوروناکیسزکی شرح 30فیصد ہے لیکن کورونا

ٹیسٹ نہ کرانے والوں کو شامل کریں تو شرح 40 فیصد بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناشرح میں اضافہ ہوتا ہے تو لاک ڈاو

¿ن کے سوا کوئی چارہ نہیں اور کوروناکیس بڑھنے پرکراچی میں 15دن کا لاک ڈاو¿ن لگادیا جائے۔ ملک بھر میں یومیہ

سب سے زیادہ 7لاکھ 78ہزار کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او

سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ گزشتہ روز 7 لاکھ 78 ہزار افراد کو کورونا ویکسین لگائی

گئی۔اسد عمر نے کہا کہ گزشتہ روز کورونا ویکسین کی پہلی ریکارڈ خوراکیں لگائی گئیں جس کے بعد یومیہ سب سے زیادہ

کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ خیبر پختونخوا میں گھر گھر کورونا سے بچاو¿ کی ویکسینیشن مہم آج سے

شروع ہوگی۔ای پی آئی کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاو¿ کی گھر گھر

ویکسی نیشن مہم آج بروزجمعرات 29) سے شروع ہوگی۔ ویکسی نیشن کی مہم پشاور سمیت مردان، سوات، ایبٹ ا?باد اور

مانسہرہ میں چلائی جائیگی۔ مراسلے کے مطابق ویکسین لگانے کی مہم 10 اگست تک جاری رہے گی۔ متعلقہ اضلاع کے ڈی

ایچ اووز کو اس سلسلے میں مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔

کراچی میں مثبت کیسز

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply