کراچی میں دو دن کے اندر گیس کی سپلائی بہتر ہوجائے گی،سوئی سدرن

Spread the love

سوئی سدرن گیس کمپنی نے دو دن تک گیس پریشر میں بہتری کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی کھولنے کا صحیح وقت گیس پریشر دیکھ کر ہوگا۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق گیس فیلڈز سے سپلائی بہتر ہوئی ہے اور دو دن تک گیس پریشر بہتر ہوجائے گا تاہم سی این جی کھولنے کے صحیح وقت کا تعین گیس پریشر دیکھ کر کیا جائے گا۔دوسری جانب سی این جی ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ گیس (آج) ہفتہ کی دوپہر تک کھل سکتی ہے تاہم گیس پریشر کی صورتحال دیکھتے ہوئے سی این جی کھولنے کا فیصلہ ہوگا۔

Leave a Reply