بارش سے لیسکو کا

کراچی،طوفانی بارش سے تباہی،چھت گرنے ،کرنٹ لگنے سے3بچوں سمیت7افراد جاں بحق

Spread the love

کراچی طوفانی بارش سے

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) ہندوستان کی ریاست گجرات سے آنیوالا مون سون کا سسٹم کراچی

پہنچ گیا،جمعرات کی علی الصبح شہرمیں58ملی میٹر بارش سے شہری نظام زندگی درہم برہم

ہوگیا،بارش کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا سرجانی میں سیلابی کیفیت بجلی بند اورنگی ٹاؤن قصبہ

کالونی میں تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر ماں اور تین بچے

جاں ہوگئے بارش کے باعث حادثات میں بھی تین افرادجاں بحق ہوگئے بجلی کے تعطل پر مختلف

علاقوں میں ہنگامے بھی ہوئے محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ دو دن جاری رہے گا

شہری اداروں میں ایمرجنسی نا فذکردی گئی،تیز بارش کے باعث سرجانی اور اورنگی کے نالوں میں

طغیانی آگئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق نوری آباد سے بحیرہ عرب تک بارش برسانے والے بادل

کا سلسلہ موجود ہے جبکہ تیز بارش کراچی کے اوپر سپر سیل کی وجہ سے ہوئی بارش کا سلسلہ آئندہ

دو روز تک جاری رہے گا ،تیز بارش کے باعث قصبہ ایم پی آر کالونی گلی نمبر 15،مکان کی چھت

گرگئی ملبے سے ریسکیو رضاکاروں نے 4افراد کی لاشیں نکال لی ہیں ملبے سے ملنے والی لاشیں

ماں اور تین بچوں کی ہیں چاروں افراد کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں نعشوں کی

شناخت 28سالہ سیدہ خاوا بی بی اسکی بیٹی 7سالہ مبینہ 10سالہ بیٹا نصیب خان ،4سالہ بشیر خان کے

نام سے ہوئی ہے۔بارش کے باعث ناظم آباد اے اوکلینک کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے 45

سالہ انیلا زوجہ اسلم جاں بحق جبکہ اسکا شوہر50سالہ اسلم ولد نثار زخمی ہوگیا۔ میاں بیوی کو ایدھی

ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر گلشن معمار بنگالی موڑ کے قریب گھر

میں کرنٹ لگنے سے 22 سالہ نوجوان محمد عرفان ولد محمد حسین جاں بحق ہوگیا لاش کو ایدھی

ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال سے ایدھی سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کیا گیا۔ادھر ناردرن بائی

پاس خیبر ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثہ میں34سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا لاش کو چھیپا ایمبولینس

کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کیاگیا۔بارش شروع ہونے کے ساتھ ہی کراچی کے متعدد علاقوں میں

بجلی غائب ہوگئی، بجلی کی بندش کے باعث جو علاقے متاثر ہوئے ان میں ڈیفنس، ملیر، شاہ فیصل،

ماڈل کالونی، نیوکراچی، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، اورنگی ٹاؤن اور جمشیدروڈ شامل ہیں۔ترجمان

کے الیکٹرک کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی، بارش کی

صورت میں شہری برقی آلات کے استعمال میں احتیاط کریں۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہاکہ

شہری ٹوٹے تاروں، ٹی وی، انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔ترجمان

نے کہا کہ بارش اور پانی میں موٹر جیسے آلات کا استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔

کراچی طوفانی بارش سے

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply