کراچی سے پکڑی گئی ڈبل نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی فیصل واوڈ کی نکلی

Spread the love

ایم اے جناح روڈ پر روکی گئی ڈبل نمبر پلیٹ والی مشکوک گاڑی وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کی نکلی۔کراچی پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر عوام کی نشاندہی پر ایک ڈبل کیبن والی مشکوک گاڑی کو روکا۔مشکوک گاڑی پر ڈبل نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی اور اس میں موجود سادہ لباس شخص مسلح بھی تھے اور گاڑی پر پولیس سائرن بھی لگا ہوا تھا۔جب ڈرائیور سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا وہ وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے گھر پر تعینات ہیں جبکہ فیصل واوڈا نے گاڑی کی ملکیت تسلیم کرتے ہوئے کہا گارڈز نجی سکیورٹی ایجنسی کے ہیں اور میرے گھر پر ہی رہتے ہیں، بغیر وردی کے رہنے کی ایک وجہ یہ ہے وردی سردی کا مقابلہ نہیں کر پاتی۔

Leave a Reply