karachi gas 61

کراچی میں زہریلی گیس سے 7 افراد جاں بحق، 100 کی حالت غیر

Spread the love

کراچی(جتن آن لائن سٹاف رپورٹر) کراچی زہریلی گیس

شہر قائد کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے 7 افراد جاں بحق، 100 کی حالت غیر ہوگئی جبکہ 6 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مزید پڑھیں

وزیراعلی مراد علی شاہ کا نوٹس، رپورٹ طلب کرلی

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں اچانک رات گئے زہریلی گیس پھیل گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 100 افراد شدید متاثر ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- وزیراعلی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے فوری رپورٹ طلب کرلی- مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ متاثرہ افراد کو بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی اسٹاف کے ذریعے عوام کی مدد کریں۔ ریسکیو ذرائع اور ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شناخت میمار بیگم، رضوان، احسن کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا

ریسکیو ذرائع کے مطابق زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے- پولیس کے مطابق کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثر 60 سالہ خاتون جاں بحق ہوئی ہیں جبکہ متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں- جناح ہسپتال او رعباسی شہید ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، واقعے کی تفصیلات معلوم کررہے ہیں ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ مقامی شہری سلمان خان کا کہنا ہے کہ گیس کی بو کیماڑی کے دور دراز علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے اور لوگوں نے ماسک پہن لیے ہیں۔

ہمارے پاس کوئی جہاز نہیں آیا جس سے بو پھیلے، ترجمان کے پی ٹی

ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کوئی جہاز آیا ہی نہیں جس سے بو پھیلے، پورٹ پر کوئی ایسا جہاز لگا بھی نہیں ہے جس سے بو پھیلی ہو۔ ترجمان کے پی ٹی کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ افراد کو سڑک سے اٹھایا گیا ہے، پورٹ پر بو پھیلنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

حقائق سامنے آنے تک میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج سے اموات پر صدمہ پہنچا ہے، واقعہ پورٹ کی حدود میں پیش نہیں آیا، کے پی ٹی حکام معاملے کی انکوائری کر رہے ہیں، حقائق سامنے آنے تک میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

یہ بھی پڑھیں : زندگی جینے اورکاٹنے میں فرق

کراچی زہریلی گیس

Leave a Reply