Murder 0

کراچی، دشمنی پر دوشیزہ، غیرت کے نام پربیوی،بیٹی سمیت 4 قتل

Spread the love

کراچی (جے ٹی این سندھ نیوز) کراچی دشمنی پر دوشیزہ

شہر قائد میں گھر کے دروازے پر دستک سُن کر باہر آنے والی لڑکی کو قتل

کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں انتہائی

افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں لڑکی کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔ نامعلوم

ملزمان نے گھر کے دروازے پر دستک دی، لڑکی کے باہر آنے پر اسے فائرنگ

کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔

=–= خواتین سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پولیس کے مطابق کراچی شہر کے علاقہ گلستانِ جوہر بلاک 11 میں نامعلوم

ملزمان نے دروازے پر دستک دی، جیسے ہی لڑکی باہر آئی، ملزمان نے فائرنگ

کر دی جس سے 15 سالہ لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، جسکی لاش پوسٹ

مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا

جسکانی کے مطابق قتل کے محرکات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقتولہ کے

والد ڈاکٹر زین نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ان کی دو افراد سے دشمنی چل رہی

تھی۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شارع فیصل میں مقتولہ کے باپ کی مدعیت میں درج

کر لیا گیا ہے۔

=-.-= صوبہ سندھ کی مزید خبریں ( == پڑھیں == )

درج کی گئی ایف آئی آر میں والد کا بیان الگ ہے جس کے مطابق وقوعہ کے

وقت وہ گھر پر نہیں تھا بلکہ اس کی اہلیہ نے فون کر کے گھر پہنچنے کے لیے

کہا۔ جب وہ گھر میں داخل ہوا تو انہوں نے دیکھا بیوی زمین پر گری ہوئی ہے،

اور اس نے گیٹ کی جانب ہاتھ کا اشارہ کیا اور جب میں وہاں پہنچا تو میری بیٹی

وہاں گری ہوئی تھی جس کے ماتھے پر گولی لگی تھی، اسے چیک کیا لیکن

موت واقع ہو چکی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ دوسری

جانب نواحی علاقہ ستوکی میں ملزم یسین نے غیرت کے نام پر فائرنگ کر کے

اپنی بیوی اور بیٹی حمام مالک سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا جبکہ ایک شخص

شدید زخمی ہو گیا۔

کراچی دشمنی پر دوشیزہ ، کراچی دشمنی پر دوشیزہ ، کراچی دشمنی پر دوشیزہ

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply