کراچی بارش آندھی

کراچی ، بارش،آندھی ، گھروں کی دیواریں اور بجلی کے کھمبے گرنے سے4 جاں بحق

Spread the love

کراچی بارش آندھی

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز) شہر قائد کے میں تیز بارش اور آندھی سے درخت، گھروں کی

دیواریں اور بجلی کے کھمبے گر گئے، مختلف حادثات میں ایک بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں

بحق ہو گئے۔آئی آئی چندریگر روڈ اور کیماڑی سمیت کئی مقامات پر تیز بارش ہوئی۔ سرجانی، نیو

کراچی اور نارتھ کراچی میں تیز آندھی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ لسبیلہ، حب، گڈانی

اور گردونواح میں بھی رم جھم کی اطلاعات ہیں۔بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو

گئی۔ پی آئی بی، سہراب گوٹھ، صفورا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ، صدر، آئی آئی

چندریگر روڈ، شاہ فیصل، نیو کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاون میں بھی بجلی

معطل ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شدید موسمی اثرات میں

احتیاط برتیں۔ عوام بجلی کے تار، پی ایم ٹی اور انفراسٹرکچر سے دور رہیں۔ کچھ علاقوں میں بجلی

کی فراہمی متاثر ہے۔ بجلی کے تاروں پر درخت گرنے سے پاور انفراسٹرکچر متاثر اور تار ٹوٹ

سکتے ہیں۔ کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر کچھ مقامات پر عارضی بجلی بند کی جا سکتی

ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں 4 افراد جان

کی بازی ہار گئے ہیں۔ بلدیہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں

میں ایک خاتون اور مرد شامل ہیں جبکہ شیر شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو

گیا۔

کراچی بارش آندھی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply