Urdu Adab jtnonline

کراچی آرٹس کونسل میں عالمی شہرت یافتہ ادیب عامر حسین کے اعزاز میں تقریب

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن ادبی نیوز) کراچی آرٹس کونسل تقریب

عالمی شہرت یافتہ ادیب عامر حسین نے کراچی آرٹس کونسل میں اپنے اعزاز

میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہانیاں لکھنے کا کوئی فارمولا

نہیں ہوتا لوگ پڑھتے رہیں اور جہاں سے دل کرے وہاں سے شروع کردیں۔

میں نے بچوں کیلئے نہیں بلکہ بچوں کے بارے میں لکھا-

… یہ بھی پڑھیں : اردو ادب میں ایک نئے دور کا آغاز
————————————————————————–

اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ ادیب عامر حسین نے اپنی زندگی کے مختلف

نشیب و فراز سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا- انکا کہنا تھا کچھ ایسے افسانہ نگار

ہوتے ہیں جو نابینا ہوتے ہیں وہ اپنی سوچ لکھتے ہیں، تصویر کشی ضرورت

نہیں۔ تقیرب سے خطاب میں صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے کہا عامر حسین

کا لکھنے کا اپنا ہی ایک انداز ہے جو دوسروں سے بہت مختلف ہے۔ وہ شہر

قائد میں آئے ہیں یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔ محمد احمد شاہ نے عامر

حسین کو تیرویں عالمی اردو کانفرنس میں شرکت کیلئے بھی دعوت دی، جو

عامر حیسن نے قبول کر لی۔

… عامر حسین نے لہروں سے لیکر پتیوں تک سے متاثر ہو کر لکھا، فاطمہ حسن

معروف اردو دان فاطمہ حسن نے تقیرب میں عامر حسین کی تصانیف کے بارے

میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چھ افسانوں کے مجموعے کے بعد عامر حسین کا

ایک اردو کا مجموعہ آیا تھا ” زندگی سے پہلے “ فکشن اور نان فکشن میں ایک

باریک سا پردہ ہے۔ آپ کی تمام کہانیاں اسی طرز پر لکھی گئیں ہیں جس طرز پر

آپ کا پہلا ناول لکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا عامر حسین نے سمندر کی لہروں

سے لیکر پھولوں کی پتیوں تک سے متاثر ہو کر لکھا ہے-

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

کراچی آرٹس کونسل تقریب

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply