کراچی ، محفل میلاد میں دھماکہ ، 6افراد زخمی

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہو گئے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گلستان جوہر کے علاقے پرفیوم چوک پر محفل میلاد جاری تھا جس دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دھماکے میں ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے کوآرڈینیٹر بھی زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو اور سیکیورٹی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں ،امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے جبکہ سیکیورٹی ٹیموں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے زیر اہتمام محفل میلاد جاری تھا جس دوران دھماکہ ہوا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply