کراچی ،پی ایس ایل فائیو کاآغاز،شائقین میں زبردست جوش و خروش

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (سٹاف رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز رنگارنگ تقریب

سے ہو گیا ۔جمعرات کی شام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب کا آغاز

قومی ترانے سے کیا گیا جس میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ دیدنی تھا۔تقریب

میں میزبانی کے فرائض معروف گلوکار اور کمپیئر فخر عالم انجام دیئے ۔اس کے بعد اسٹیڈیم میں

موجود بڑی اسکرینز پر ایک ویڈیو چلائی گئی جس میں پاکستان کے تمام صوبوں اور اہم شہروں کی

خوبصورت طریقے سے منظر کشی کی گئی۔اس کے بعد علاقائی موسیقی کا خوبصورت مظاہرہ کیا

گیا جس نے اسٹیڈیم اور ٹی وی پر دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سال اپنے سفر کا اختتام پاکستان

سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے فائنل کے انعقاد کے ساتھ کیا تھا اور آج اس سفر کا دوبارہ آغاز ایچ

بی ایل پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ2018کے

ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوا جس کے بعد 2019 کے ایڈیشن کے تمام میچز کراچی میں منعقد ہوئے

جس کا کریڈٹ کراچی کے عوام کو جاتا ہے اور آج ہم کراچی میں افتتاحی تقریب کر رہے ہیں۔انہوں

نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے ہماری درخواست پر ہمیں

پاکستان سپر لیگ کے میچز کی میزبانی دی۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 17مارچ2019 کو ہم نے وعدہ کیا تھا کہ ہم پورا سال ایچ بی ایل پی

ایس ایل پاکستان میں منعقد ہو گا اور وہ وعدہ ہم نے آج پورا کردیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال کراچی

اور لاہور کے علاوہ راولپنڈی اور ملتان میں بھی میچز کا انعقاد ہو گا اور ہماری کوشش ہو گی کہ

اگلے سال پشاور میں بھی میچز کا انعقاد کرائیں۔اس موقع پر انہوں نے پاکستانی عوام، شائقین کرکٹ،

اسپانسرز، کرشل پارٹنرز اور میڈیا پارٹنرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی مدد سے

پاکستان سپر لیگ ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا برانڈ بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان،

صوبہ پنجاب اور صوبہ سندھ کی حکومتوں کی مدد کے بغیر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز کا

پاکستان میں انعقاد ناممکن ہوتا اور میں خصوصی طور پر سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے

اداروں اور مقامی حکومت کا بھی مشکور ہوں۔احسان مانی نے کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی

طرف تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید ظاہر کرتا ہوں کہ آپ خوشگوار یادوں

کے ساتھ اپنے ملکوں کو واپس لوٹیں گے اور امید ہے کہ ہم اگلے سال پھر آپ کا استقبال کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے اس ایونٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس ایونٹ کے تمام 34 میچز پہلی مرتبہ

پاکستان کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے اور کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں

گے۔تقریب میںایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل گانے میں سر کا جادو جگانے والے چاروں گلوکار

علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر اور ہارون سمیت 350 فنکاروں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں 10لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم تقسیم کی جائے گی اور فاتح

ٹیم کو 5لاکھ ڈالرز بطور انعام دیے جائیں گے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply