0

کراچی، نوجوانوں کو بغیر اجازت فلم کی عکس بندی مہنگی پڑ گئی

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن ) شہر قائد کراچی میں کلفٹن کے قریب اداس گانے پرپْرتشدد اداکاری پر فلمبندی کرنے والے 6 نوجوانوں کو ساحل پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، عکس بندی کے دوران پولیس کی اچانک آمد بھی ریکارڈ کرلی گئی۔

کراچی سا ئوتھ کے ساحل تھانے کی ایس ایچ او انسپکٹر سیدہ غزالہ نے میڈیا کو بتایا گزشتہ شام 15 پولیس پر عباسی نامی شخص نے اطلاع دی کہ کلفٹن میں دو دریا کے ویران مقام پر متعدد افراد نے ایک نوجوان کو رسیوں میں جکڑ رکھا ہے اور اس پر تشدد کر رہے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی میں جب وہاں پہنچیں تو کالر کی اطلاع کے عین مطابق کارروائی جاری تھی۔ پولیس کے مطابق ٹیپ ریکارڈر پر ’زندگی کی تلاش میں ہم، موت کے کتنے پاس آگئے‘ گانا چل رہا تھا جس پر6 نوجوان بغیر اجازت عکس بندی کر رہے تھے۔

لڑکوں سے ملنے والی ویڈیو میں 5 نوجوانوں نے ایک نوجوان کو رسیوں میں جکڑا ہوا تھا اور باقی اسکو مار پیٹ کرنے کی اداکاری کر رہے تھے۔

فلم بندی کیلئے نوجوان کی شرٹ پھاڑدی گئی تھی، تشدد زدہ حلیے کا میک اپ تھا، نوجوان کے چہرے پر خون دکھانے کیلئے نورس کا شربت استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق ٹیپ ریکارڈر، رسیاں اور نورس کی بوتل قبضے میں لے لی گئی۔ زیر حراست نوجوانوں عبدالحفیظ، عبدالعزیز، نبیل، شعیب، شاہ زمان اور سلمان کو ساحل تھانے منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ان افراد پر پبلک مقام پر بغیر اجازت پر تشدد عکسبندی اور خوف وہراس پھیلانے کا الزام ہے تاہم پولیس نے رات گئے تک اس سلسلے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا تھا۔

Leave a Reply