کراچی، نجی بینک کا سکیورٹی گارڈ لاکرز سے65لاکھ لوٹ کر فرار

Spread the love

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی بینک کے گارڈ نے بینک کے لاکرز کا صفایا کردیا،سکیورٹی گارڈ لاکرز سے 65 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گیا،آئی جی سندھ کلیم امام نے چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی سا ئو تھ سے انکوئری رپورٹ طلب کرلی ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس بی کی مارکیٹ میں واقع نجی بینک میں منگل کی صبح ساڑھے 7 بجے چوری کی واردات ہوئی، سیکیورٹی گارڈ بینک کے 10 لاکرز سے 65 لاکھ روپے اور ڈالر لوٹ کر فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی گارڈ نے کٹر اور گیس ویلڈنگ کی مدد سے 22 لاکرز کاٹے جن میں سے 10 لاکرز سے رقم لوٹی جب کہ دیگر 22 لاکرز سے کیا لوٹا گیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہے اور وہ گزشتہ 6 ماہ سے بینک میں نائٹ شفٹ میں تعینات تھا۔آئی جی سندھ کلیم امام نے چوری کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی آئی اے اور ڈی آئی جی سا ئو تھ سے انکوئری رپورٹ طلب کرلی۔
بینک لوٹ لیا

Leave a Reply