کراچی، مساجد میں نماز کے اجتماع پر 30مقدمات درج ، پیش امام گرفتار

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جنرل رپورٹر سے)کراچی میں حکومت کی جانب سے مساجد میں نماز کے اجتماع کی

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پیش امام اور مساجد انتظامیہ کے خلاف مختلف تھانوں میں 30

سے زائد مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شہر بھر میں

پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے پیش اماموں اور ٹرسٹیز کے

خلاف یوسف پلازہ،ثمن آباد، عزیز آباد، شاہراہ نورجہاں،گلبہار، ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی،

نیوکراچی ،نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،سرجانی، سائٹ اے، شیرشاہ، سائٹ بی، پاکستان بازار، مومن آباد

کے تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیے گئے بعض پیش

اماموں کو بیان حلفی لینے کے بعد شخصی ضمانت پہ رہا کردیا گیا ہے جبکہ متعدد گرفتار ہیں۔جن

افراد پہ مقدمات ہوئے ہیں وہاں پر نماز جمعہ سمیت دیگر نمازوں میں پانچ سے زائد افراد کے نماز

پڑھنے پر پابندی کے باوجود درجنوں افراد نماز کی ادائیگی کررہے تھے۔حکومت سندھ نے کرونا

وائرس کی روک تھام کے لیے مساجد میں 5 اپریل تک نماز کے اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply