0

کراچی، سکول وین میں آگ لگ گئی، ڈرائیور معمولی زخمی

Spread the love

کراچی کے علاقہ فیڈرل بی ایریا میں ایک سکول وین میں آگ لگنے سے ڈرائیور جھلس کر معمولی زخمی ہوگیا ۔ پو لیس کے مطابق واقعہ فیڈرل بی ایریا کے علاقے طاہر ولا چورنگی پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق سکول وین کا ڈرائیور سکول حساب کتاب کیلئے آیا تھا، آج چھٹی ہونے کے باعث وین میں بچے نہیں تھے، تاہم آگ لگنے سے سکول وین مکمل جل گئی۔دوسری جانب وین میں لگی آگ بجھانے کے دوران ڈرائیور کی انگلیاں زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق سکول وین میں سلنڈر موجود تھا، تاہم ممکنہ طور پر وین میں آگ شا ر ٹ سرکٹ کے باعث لگی۔گزشتہ روز بھی کورنگی میں زمان ٹاؤن کلو چوک کے قریب ایک سکول وین میں آگ لگ گئی تھی، حادثے میں تمام بچے محفوظ رہے، تاہم ڈرائیور معمولی زخمی ہوا تھا۔

Leave a Reply