0

کراچی، زہر خورانی سے جاں بحق بچوں کی پھوپھو بھی دم توڑ گئی

Spread the love

کراچی میں مبینہ زہر خورانی سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئی ، مبینہ مضرِ صحت کھانا کھانے سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مبینہ زہر خورانی سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی پھوپھو بھی انتقال کرگئی ، انتقال کرنے والی 28 سالہ بینا نے بھی نجی ریسٹورینٹ کا کھانا کھایا تھا اور وہ ہسپتال میں زیرِعلاج تھی۔ خاتون کو رات حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔

Leave a Reply