کراچی،شادی کے 4 ماہ بعد ہی شوہر نے بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

شادی کے 4 ماہ

کراچی(جے ٹی این آن لائن نیوز ) کراچی کے علاقے محمود آباد میں شوہر نے

بیوی کو گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ محمود آباد نمبر پانچ

کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی اریبہ کو قتل کردیا تاہم خاوند اور

اس کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاوند نے قتل

کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی لیکن جائے وقوعہ پر شواہد سے پتا

چلا کہ خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نے ملزم سے پسند

کی 4 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور لاش کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ

درج کیا جائے گا۔ مقتولہ اریبہ کے اہل خانہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا

تھا کہ قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے، اریبہ کے شوہر نے

اطلاع دی کہ اس کی طبیعت خراب ہے آپ لوگ آجائیں، جب گھر پہنچے تو اریبہ

کی لاش بیڈ پر پڑی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ مقتولہ اریبہ کا شوہر شمشاد احمد بھی

شادی شدہ تھا اور شراب نوشی بھی کرتا تھا، مقتولہ کے والدین نے مطالبہ کیا کہ

ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

شادی کے 4 ماہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply