کرائوڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا،شاہد آفریدی

Spread the love

کرائوڈ کے بغیرمزہ

ابو ظبی(جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرائوڈ

کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا،تماشائیوں کی گرائونڈ میں موجودگی اور بوم بوم

کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ کرتی ہیں۔ٹی ٹین لیگ کے

اپنے پہلے ہی میچ میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ پانے والے بوم بوم شاہد آفریدی

نے کہا کہ کراوڈ کے بغیر کھیلنے کا مزہ نہیں آتا، تماشائیوں کی گرائونڈ میں

موجودگی اور بوم بوم کی آوازیں میرے اعتماد اور جوش وخروش میں اضافہ

کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے کراوڈ کے روایتی شور

اور تالیوں کی کمی محسوس کررہا ہوں، اگر یہ پرفارمنس کراوڈ کے سامنے ہوتی

تو زیادہ انجوائے کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ سے ہر ملک میں کرکٹ کو

فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ کراوڈ کے لیے یہ زبردست انٹرٹینمنٹ بھی ہے۔

ایک ہی وقت میں بہت سارے اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ میچز

بھی بہت کانٹے دار ہوتے ہیں۔شاہد آفریدی کے مطابق ٹی ٹین فارمیٹ اور ٹی ٹوئنٹی

فارمیٹ دونوں کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ دونوں فارمیٹ کھیلنے اور دیکھنے کا اپنا

ہی مزہ ہے۔

کرائوڈ کے بغیرمزہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply