0

کتوں پر پابندی

Spread the love

ایران کے دار الحکومت تہران میں عوامی مقامات پرپالتو کتوں کےساتھ گھومنے اور انہیں گاڑی میں ساتھ سوار کرانے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔تہران پولیس چیف نے اس بات کا اعلا ن سرکاری نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،یہ قانون ایسے لوگوں پر لاگو ہو گا جو پارک میں اپنے پالتو کتوں کےساتھ چہل قدمی کےلئے آتے ہیں۔ ایسے لوگوں کےخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائےگی جو گاڑی میں اپنے ساتھ کتوں کو سوار کراتے ہیں، اس پابندی کا نفاذ اسلئے کیا گیا کیونکہ کتوں کے وجود سے دوسرے شہری خوف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ 2000 کے اوائل میں پولیس نے پالتو کتوں کے مالکان کےخلاف کریک ڈاون بھی کیا تھا،اس کے علاوہ کتوں سے پھیلنے والی بیماریوں کے بارے میں بھی شہریوں کو آگاہی دی گئی تھی۔

Leave a Reply