105

کتنوں کو کب تک قید میں ڈالو گے؟ ایسی روش کبھی کامیاب نہیں ہو سکی، حسین نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کے قائد میاںنواز شریف کے صاحبزادے

حسین نواز نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز کیلئے

آواز اٹھانے کی بھی اپیل کر دی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں حالات کے

جبر کی وجہ سے بھولنا نہیں چاہئے کہ مریم نواز بھی بیمار ہیں۔ حکومت پنجاب

کی طرف سے نہ تو ان تک ڈاکٹر کو رسائی دی گئی ہے نہ ان کی بیماری کے

بارے میں تفصیلات سے ہی آگاہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو بے وجہ

قید رکھا گیا ہے۔ مریم نواز کے لئے آواز اٹھائیے!اس سے قبل حسین نواز نے

کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اور کہا کہ آخرکاراپنی

اصلیت دکھانے پر آ ہی گئے ناں ۔ کیپٹن صفدر کو آزادی مارچ کو سپورٹ کرنے

پر گرفتار کیایا حق بات کہنے پر؟ کتنوں کو کب تک قید میں ڈالو گے؟ تاریخ گواہ

ہے ایسی روش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکی۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ

یہاں سارا خاندان قصوروار ہے وجہ صرف آمریت کے آگے جھکنے سے انکار

ہے۔ اس سے پہلے کبھی ہائی جیکر بنے تو کبھی میڈیا ٹرائل ہوا۔ جب بھی معاملہ

عدالت میں گیا تو تان اقامے پر ہی ٹوٹی۔ لیکن تعجب کیسا یہاں بابائے قوم اور مادرِ

ملت کو نہیں بخشا گیا تو ہم کیا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں