Dog Biting

کتا کاٹنے کا واقعہ جہاں ہوا وہاں کا ایم پی اے معطل ہو گا، سندھ ہائیکورٹ

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن سندھ نیوز) کتا کاٹنے کا واقعہ

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کہا ہے جہاں کتے کاٹنے کا واقعہ ہوا اس علاقے کا

ایم پی اے معطل ہو گا۔ یہ انتہائی سخت ریمارکس ہائیکورٹ کے جسٹس آفتاب احمد

نے آوارہ کتوں کے کاٹنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دئیے۔ اس پر

سرکاری وکیل نے کہا کتے کے کاٹنے کے واقعات سے ایم پی ایز کا تعلق نہیں،

معز زجج نے کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ یہ افسران فنڈ سے کسے کمیشن دیتے ہیں۔

ہمارا منہ نہ کھلوایا جائے تو بہتر رہے گا۔ عوام کا تحفظ کرنا ممبر صوبائی اسمبلی

کا فرض ہے۔ عدالت نے کہا کتے کے کاٹنے کا واقعہ جہاں پیش آیا وہاں کا ایم پی

اے سینیٹ انتخابات میں بھی ووٹ نہیں دے سکے گا۔ واقعہ پیش آنے پر متعلقہ

افسران کی تنخواہ بند اور سرپلس میں رکھا جائے گا۔ سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ

میں سماعت کے موقع پر افسران نے رپورٹس پیش کیں جس پر عدالت نے عدم

اطمینان اظہار کیا، سماعت 16 مارچ تک ملتوی کر دی۔

==-== یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کو 6 ہفتوں میں نئے پولیس قوانین بنانے کا حکم

صوبہ سندھ کیساتھ ساتھ پنجاب میں بھی کتوں کے کاٹنے کے واقعات بڑھ رہے

ہیں۔ پنجاب میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی

میں قرارداد جمع کروائی گئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب

سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ پنجاب میں آوارہ کتوں کے

کاٹنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کتوں کے کاٹنے کے واقعات

میں اضافہ ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب ہر

واقعے کے بعد نوٹس لینے کی خبر جاری کرتے ہیں جبکہ عملی طور پر انتظامیہ

وزیراعلیٰ کے احکامات کو نظر انداز کررہی ہے۔ پنجاب میں سندھ کی نسبت کتے

کے کاٹے کے واقعات زیادہ سامنے آرہے ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ آوارہ

کتوں کیخلاف تمام اضلاع میں کریک ڈاﺅن کیا جائے۔ قصور میں کتوں کے کاٹنے

سے ہلاک ہونیوالے بچے عثمان کے اہلخانہ کی مالی مدد کی جائے۔

کتا کاٹنے کا واقعہ

=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply