kabaddi cup 63

کبڈی ورلڈ کپ فائنل روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل کھیلا جائیگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے ایران کو

شکست دے دی، فائنل میچ اب روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل

کھیلا جائیگا۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری کبڈی کے سیمی فائنل میں پاکستان نے

ایران کو 30 کے مقابلے میں 52 پوائنٹس سے شکست دی جب کہ بھارت نے

آسٹریلیا کو 32 کے مقابلے میں 42 پوائنٹس سے ہرایا۔ پاکستان نے ایران کے

خلاف زبردست پرفارمنس دیتے ہوئے برتری ثابت کی۔ہاف ٹائم پر پاکستان کو 17

کے مقابلے میں 29 پوائنٹس کی سبقت تھی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان عرفان

مانا، شفیق چشی، ملک بن یامین، مشرف جنجوعہ، وقاص بٹ، اکمل شہزاد ڈوگر

نے ٹیم کو کامیابی دلانے میں اہم کردار اداکیا۔قبل ازیں ایک اور سیمی فائنل بھارت

اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا جس میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش

کیا۔ ہاف ٹائم پر بھارت کو 14 کے مقابلے میں 28 پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی۔

اسٹیڈیم میں موجود تماشایوں کی بڑی تعداد نے دونوں ٹیموں کو عمدہ کھیل پر

بھرپور داد دی۔ دوسرے ہاف میں بھی بھارتی ٹیم نے خوب داؤ پیچ لگائے اور

مدِمقابل ٹیم پر غلبہ برقرار رکھا۔فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ ایک

کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جب کہ رنر اپ کو 75 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔

اتوار کو شیڈول فائنل میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد متوقع ہے۔علاوہ ازیں کمشنر

لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ کبڈی ورلڈکپ کے اختتامی میچز کا گرینڈ

میلہ لاہور میں سجے گا، کبڈی ورلڈکپ 2020 انتظامات کو مزید جامع اور فول

پروف بنایا جا رہا ہے۔ فائنل میچز کو دیکھنے کے لیے انٹر نیشنل کبڈی ایسوسی

ایشن کے عہدیدار بھی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو مرکزی کنٹرول

رومز اور دو عارضی ہسپتال قائم ہیں۔ کمشنر نے کہا کہ مختص راستوں کے علاوہ

اسٹیڈیم کے اندر کسی کو بھی داخلہ نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی

اجلاس میں فائنل اور سیمی فائنل میچز کی سکیورٹی و دیگر انتظامات کو ازسر نو

چیک کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمیدنے کہا کہ

سکیورٹی اور مانیٹرنگ کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائیگا۔

Leave a Reply