اداکار عمر شریف علاج

کامیڈی کنگ عمرشریف جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے

Spread the love

کامیڈی کنگ عمرشریف

برلن (جے ٹی این آن لائن نیوز) فن کی نگری میں اندھیرا چھا گیا، کامیڈی کا روشن ستارہ ڈوب

گیا، لاکھوں چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے عمر شریف جرمنی میں انتقال کرگئے۔ تفصیلات

کے مطابق ایشئین کامیڈین لیجنڈ اور دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرنے والے پاکستانی فنکار عمر

شریف اپنے کروڑوں مداحوں کو اداس چھوڑ کر جہان فانی سے کوچ کرگئے۔انہیں گزشتہ دنوں

علاج کی غرض سے امریکہ لے جایا جارہا تھا کہ راستے میں طبیعت کی خرابی کے باعث انہین

جرمنی کے ایک ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ خیال رہے لیجنڈری اداکار عمر شریف 19 اپریل 1955

میں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے، 14 سال کی عمر میں فن کی دنیا میں قدم رکھا۔ اُن کا

اصل نام تو محمد عمر ہے مگر میڈیا میں آنے کے بعد انہوں نے اپنا نام عمر شریف رکھ لیا۔وہ پاکستان

کے مشہور تھیٹر، سٹیج، فلم اور ٹی وی کے اداکار ہیں۔ بڈھا گھر پر ہے، ہم سب ایک ہیں، بکرا

قسطوں پر، چاند برائے فروخت، مجھے بیویوں سے بچاؤ، اکبر اعظم اور اس جیسے بہت سے کامیڈی

شو سے وہ شہرت کی دنیا میں بلندیوں کو چھو گئے۔ کسی نے لیجنڈ سپر اسٹار کا نام دیا تو کسی

نے کامیڈی کنگ کہا، اپنے نرالے منفرد انداز سے دنیا بھرمیں اپنا لوہا منوا کر زندگی بھر داد

سمیٹتے رہے۔عمر شریف اپنی طرز کا واحد اداکار ہے جسے آڈیو کیسٹ کے ذریعے ملک گیر

مقبولیت ملی اور ان کی مقبولیت پاکستان سے نکل کر سات سمندر پار تک پھیل گئی۔

کامیڈی کنگ عمرشریف

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply