311

’’ کامیاب جوان پروگرام‘‘ کیخلاف سائبر مافیا متحرک

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے

خلاف سائبر مافیا متحرک ہوگیا اور ویب سائٹ ہیک کیلئے مختلف ممالک سے

سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ، بھارت سے پروگرام کیخلاف 1لاکھ

78ہزارسائبر حملے کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے

کامیاب جوان پروگرام کی مقبولیت میں اضاجہ ہوتے ہی سائبر مافیا بھی متحرک

ہوگیا اور ویب سائٹ ہیک کیلئے مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی

گئی۔این ٹی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہیکرز نے بھی سائبر حملوں کی کوششیں

کیں ، جس کا نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی سائبر سکیورٹی ٹیم نے

بھرپور دفاع کیا، بھارت کی جانب سے پروگرام کیخلاف 1لاکھ 78ہزار سائبر

حملے کئے گئے اور حملوں میں ویب سائٹ ہیک اور بلاک کرنے کی کوشش کی

گئی۔حکام کے مطابق تین دن میں66لاکھ افراد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب

سائٹ وزٹ کیا ، کامیاب جوان پروگرام پر اب تک 12ملین سائبرحملے کئے گئے

اور ویب سائٹ تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔این ٹی سی حکام نے

وزیراعظم معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کردیا ہے ، جس کے بعد معاون

خصوصی عثمان ڈار کا این ٹی سی میں قائم سکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا ، حکام

کی سائبر اٹیکس اور بروقت دفاع سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔حکام نے بتایا

ویب سائٹ پر 2400ہٹس پرسیکنڈکی تیاری کرچکے ہیں، نظام مکمل فول پروف

بنایاہے ہیکنگ کامیاب نہیں ہوگی۔

Leave a Reply