کامیاب جوان پروگرام کا ثمر، بیروزگار نوجوان روپے نہیں ڈالر کمانے لگا

کامیاب جوان پروگرام کا ثمر، بیروزگار نوجوان روپے نہیں ڈالر کمانے لگا

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) کامیاب جوان پروگرام ثمر

کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ایبٹ آباد کا بے روزگار نوجوان ایم رمضان دنیا

کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرز کمانے لگا، جس پر اس نے وزیراعظم

کامیاب جوان کی ٹیم اور نیوٹیک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

=–= معیشت و کاروبار سے متعلق مزید خبریں (=–= پڑھیں =–=)

تفصیلات کے مطابق کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کی مالی اور

تکنیکی معاونت جاری ہے، اسی مالی و تکنیکی معاونت کی بدولت ایبٹ آباد کا بے

روزگار نوجوان دنیا کے بڑے ای کامرس بزنس سے ڈالرز کمانے کے قابل بن گیا،

محمد رمضان نے چند ماہ کی تربیت کے بعد آن لائن ویب سائٹ اپنا سٹور کھول لیا۔

سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے محمدرمضان کی کہانی ٹویٹر پر شیئر

کر دی- محمدرمضان نے ویب ڈویلپمنٹ کی تربیت کیلئے نیوٹیک اورحکومتی

تعاون حاصل کیا۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

محمد رمضان نے بتایا کہ بغیرکسی فیس یا معاوضے کے ویب ڈیویلپمنٹ کے

کورسز مکمل کیے اور آج دنیا کے بڑے آن لائن سٹور شاپی فائی پر سٹور کا مالک

ہوں، وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں، وزیراعظم کامیاب

جوان کی ٹیم اورنیوٹیک کا شکرگزار ہوں۔ عثمان ڈار نے محمدرمضان کو کامیاب

بزنس شروع کرنے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا حکومت نوجوانوں کوپاؤں پر کھڑا

کرنےکیلئے اقدامات کر رہی ہے، کامیاب جوان اسکل سکالرشپ پروگرام کامیابی

سے جاری ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے تاریخی

اقدامات نوجوانوں کی زندگیاں بدل رہے ہیں، پہلی بار کسی حکومت نے اپنے

نوجوانوں پر سرمایہ کاری کا نہ صرف سوچا بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھائے ،

نوجوانوں سے درخواست ہے بہتر مستقبل کیلئے حکومتی اقدامات سے فائدہ

اٹھائیں۔

کامیاب جوان پروگرام ثمر

Leave a Reply