کامیاب جوان سپورٹس لیگ

حکومت کا ملک میں کامیاب جوان سپورٹس لیگ کرانے کا فیصلہ

Spread the love

کامیاب جوان سپورٹس لیگ

اسلام آبا د (جے ٹی این آن لائن نیوز)حکومت نے ملک میں کامیاب جوان اسپورٹس لیگ کرانے کا

فیصلہ کیا ہے،ملک بھر کے 28 شہروں میں 12 کھیلوں کے مقابلے کرائے جائیں گے۔جمعرات کو

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کامیاب جوان پروگرام

کے تحت کھیلوں کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ڈائریکٹر سپورٹس ایچ ای سی جاوید میمن نے اجلاس

کو بریفنگ دی ۔اسد عمر نے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اکیڈمیز قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔ٹیلنٹ ہنٹ

اسکیم 12 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اس میں والی بال، ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، جوڈو،

باکسنگ، بیڈ منٹن شامل ہونگے۔ہاکی، فٹ بال، سمیت دیگر کھیلوں کے بھی مقابلے کرانے کا بھی

فیصلہ کیا گیا۔15 سے 25 سال عمر کے کھلاڑیوں کا ٹرائلز کے زریعے انتخاب ہوگا۔والی بال،

ریسلنگ، ویٹ لفٹنگ، جوڈو، باکسنگ، بیڈ منٹن شامل ہونگے۔ہاکی، فٹ بال، سمیت دیگر کھیلوں کے

بھی مقابلے کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔15 سے 25 سال عمر کے کھلاڑیوں کا ٹرائلز کے زریعے

انتخاب ہوگا۔

کامیاب جوان سپورٹس لیگ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply