Ayeza-Khan-Model-Actress

کامیابی کی گارنٹی فالوورز نہیں صرف محنت ہے، اداکارہ عائزہ خان

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) کامیابی کی گارنٹی فالوورز

معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے سوشل میڈیا پر فالوورز کی زائد

تعداد آپکو کامیابی نہیں دلواسکتی بلکہ اس کیلئے آپ کو بہت محنت کرنی پڑتی

ہے۔ گزشتہ روز خوبرو اداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا

گرام پر فالووورز کی تعداد 8 ملین یعنی 80 لاکھ ہوئی جس کے بعد وہ پاکستان کی

پہلی اداکارہ بن گئیں جنہیں انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کیا جارہا ہے۔ یہ سنگِ

میل عبور کرنے کے موقع پر انہوں نے اپنے انسٹا فالوورز کیلئے ایک خصوصی

پوسٹ بھی جاری کی جس میں اپنی نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل کیپشن بھی

لکھا کہ میں اپنے تمام فالوورز کی مشکور ہوں، آج میں آپ کو کچھ اہم باتیں بتانا

چاہتی ہوں۔

=—= بولی وڈ ولن شکتی کپور بیٹی شردھا کی شادی پر رضامند

عائزہ خان نے کہا کہ اگر میں سب سے زیادہ فالو کی جارہی ہوں تو اس کی سب

سے بڑی وجہ میری محنت ہے، آج جس مقام پر ہوں اور جو کچھ حاصل کیا اس

کی وجہ میری سخت محنت ہے۔ اداکارہ نے اپنی والدہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا

انہوں نے ہمیشہ مجھے محنت اور صبر کرنے کی نصیحت کی۔ سوشل میڈیا پر

آپ کے فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد آپ کو طویل مدتی کامیابی کی ضمانت نہیں

دیتی۔ ہمارے یہاں جس کے انسٹا گرام پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو لوگ

اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں جبکہ یہ غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کا پھل

ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے۔ لہذا آپ جو بننا چاہتے ہیں وہ بنیں لیکن صرف فالوورز کی

تعداد میں اضافے سے لطف اندوز ہونے کے بجائے طویل مدتی کامیابی کیلئے

کوشش کریں۔ میں نے اپنی تمام تر توانائی ہمیشہ اپنے کام، اداکاری اور ماڈلنگ ہر

مرکوز رکھی اور میرے فین فالونگ نے خود ہی ترقی کی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

کامیابی کی گارنٹی فالوورز

Leave a Reply