کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں عشرہ رحمة للعالمین سیرت النبی کانفرنس 0

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں عشرہ رحمة للعالمین سیرت النبی کانفرنس

Spread the love

ایبٹ آباد( سردار احمد یاسر) کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد

Journalist Sardar Yaser Ahmad

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں عشرہ رحمة للعالمین سیرت النبیْ کانفرنس کا

انعقاد کیا گیا- کامسیٹس لٹریری سوسائٹی نے شعبہ انسانیت اور شعبہ مینجمنٹ

سائنسز کے تعاون سے منعقدہ سیرت النبی کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک

سے ہوا، جس کے بعد ادبی سوسائٹی کے طلباء نے نثا اللہ تعالیٰ میں حمد اور

فضائل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کیلئے نعت خوانی کی۔

عشرہ رحمة للعالمین سیرت النبیْ کانفرنس میں جامعہ کے اساتذہ، طلباء اور

طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

=-،-= اُسوۃ حسنہ کے بغیر دین ہی نہیں کائنات کا وجود بھی بے معانی
کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد
Group Photo of Ashra-e- Rehmat-Ul-Lil Aalameen (S.A.W.W) and Eid Milad Un Nabi (S.A.W.W) particepents organized on October 20, 2021, by COMSATS University Aibbottabad

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور روحانی اور مذہبی اسکالر پروفیسر

عبدالسلام اور ڈاکٹر وسیم احمد (سی ای او – ہوپ مین کنسلٹنٹس یو کے) نے کہا

حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اُسوۃ حسنہ کے بغیر دین ہی نہیں کائنات کا

وجود بھی بے معانی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر سیرت النبیْ کے اخلاقی اور

سماجی پہلوﺅں کو اُجاگر کرتے ہوئے اس بات پر ضرور دیا کہ ہماری کامیابی

درحقیقت اسوۃ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے پر ہی وابستہ

ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)
کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد
مذہبی سکالر ڈاکٹر پروفیسر عبدالسلام کو کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کی طرف سووینئرز پیش کیا جا رہا ہے

پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی

تعلیمات کے اصولوں پر تبادلہ خیال کیا اور نوجوان نسل اپنی زندگی کو بہتر

بنانے کے لیے ان کو کس طرح شامل کر سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور

دیا کہ تمام دنیاوی اور مذہبی علم ، ثقافتی پہلوؤں ، معاشرتی اور انسانی اعمال کو

ایک محور پر مرکوز ہونا چاہیے اور وہ ہے اللہ کا نام اور انبیاء محمد صلی اللہ

علیہ وسلم کی تعلیمات۔ مقررین نے مزید کہا کہ قرآن فہمی کے ساتھ سیرتْ کا

مطالعہ اور اس پر عمل پیرا ہونا از حد ضروری ہے-

=-،-= سیرتِ محمدْ پر عمل سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے، مقررین
Comsets University Abbottabad
ڈاکٹر وسیم احمد سی ای او ہوپ مین کنسلٹنٹس یو کے کو کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کی طرف سووینئرز پیش کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا آپْ کی سیرت پر عمل سے ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔ ہم حیات

طیبہْ سے ہی حقوق اللہ اور حقوق العباد کے علاوہ اقلیتوں، بچوں اور خواتین کے

حقوق سے واقف ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا علم کی تلاش میں ہمیشہ سرگرداں

رہنا چاہیے اور ہمیں ہر ایک نعمت کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر

جمیل انور، ڈاکٹر ناصر اور اسد رفاق نے تقریب کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا

اور مبارک باد پیش کی۔ تقریب کے آخر میں مقررین کو کامسیٹس یونیورسٹی

ایبٹ آباد کی طرف سووینئرز بھی پیش کئے گئے۔ کانفرنس کے اختتام پر

پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام نے امت مسلمہ و پاکستان کی خوشحالی کیلئے دعا کی۔

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد ، کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply