0

کامران مائیکل راہداری ریمانڈ پر لاہور سے کراچی منتقل

Spread the love

نیب حکام نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو لاہور سے کراچی منتقل کردیا ہے، جہاں انہیں راہداری ریمانڈ پر رکھا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو نیب آفس سے لاہور ائیر پورٹ لایاگیا، جہاں سے نیب کی ٹیم نے انہیں راہداری ریمانڈ پر کراچی منتقل کیا۔واضح رہے کہ نو فروری کو احتساب عدالت لاہور نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کا پانچ روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا،کامران مائیکل پر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں غیر قانونی تین کمرشل پلاٹ لینے کا الزام ہے اس کے علاوہ کامران مائیکل پر بطور وفاقی وزیر شپنگ اینڈ پورٹ اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

Leave a Reply