کامران بنگش نے کے پی کے میں کالجز کو منی یونیورسٹیز قرار دیدیا

کامران بنگش نے کے پی کے میں کالجز کو منی یونیورسٹیز قرار دیدیا

Spread the love

پشاور(جے ٹی آین آن لائن بیورو چیف عمران رشید خان) کامران بنگش

Journalist Imran Rasheed

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور اعلیٰ تعلیم

کامران بنگش نے کہا کہ صوبے کے کالجز منی یونیورسٹیز کا کردار ادا کر رہے

ہیں۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و

اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے پیشاور میں تقسیم اعزازات اور اسناد کی تقریب سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ کالج لیکچررز کے لئے

پیشہ ورانہ تربیت کے پروگرام کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیکچررز کی

تربیت معاشرے کی تربیت ہے، پروگرام کے پہلے مرحلے میں 90 کالجز کے

300 لیکچررز کو تربیت دی گئی ہے، پہلی بار صوبے کے کالجز کیلئے رینکنگ

کا معیار وضع کر رہے ہیں۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

کامران بنگش نے کہا کہ اس سال صوبے کے 30 بہترین کالجز کیلئے دو دو کروڑ

روپے کی خصوصی گرانٹ دیں گے، اوسط کارکردگی کے تمام کالجز کیلئے 1

ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے عمران

خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں بزنس اینڈ آئی ٹی اسٹڈیز کے کالجز کے

قیام کےاحکامات جاری کیے ہیں، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مستحق طلبا اور طالبات

کی معاونت کے لئے تعلیم کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے مزید کہا کہ

وزیراعلیٰ محمود خان نے قبائلی اضلاع کے گرلز کالجز کیلئے 45 بسوں کی

منظوری دی ہے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply