کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبروں کو بے بنیاد قرار دے

Spread the love

پاکستان کی جانب سے 53 ٹیسٹ، 157 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے والے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ان کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا ارادہ ہوا تو اپنے مداحوں کو ضرور بتاؤں گا، ابھی تمام تر توجہ فٹنس اور کارکردگی پر مرکوز ہے۔کامران اکمل گزشتہ کافی عرصہ سے پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں تاہم انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں مزید پاکستان کی نمائندگی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

Leave a Reply