ایبٹ آباد، کالعدم تنظیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انڈیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف
Spread the love

ایبٹ آباد (نمائندہ جتن سردار یاسر احمد) کالعدم تنظیم سوشل میڈیا

Journalist Sardar Yaser Ahmad

ایف آئی اے سائبر کرائم نے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے

ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے یوایس بی اور لیپ ٹاپ برآمد کرلیا، ایف آئی

اے سائبر کرائم کے مطابق ملزم سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ڈیٹا قبضے میں لے

لیا گیا ہے، فیس بک اور ٹویٹر پر ٹی ایل پی کی جانب سے اشتعال انگیز مواد

شیئر کر رہا تھا، ملزم کے خلاف الیکٹرانک ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز

کر دیا گیا ہے- ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کا کہنا ہے سوشل میڈیا پر اشتعال

انگیز مواد پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہفتے کے روز بھی جاری رہا،

= پڑھیں= محکمہ وائلڈ لائف ایبٹ آباد کی غفلت، شہری کی حاضری دماغی

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم گزشتہ روز نے ایبٹ آباد میں

کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا مواد سوشل میڈیا پرشیئرکرنے والے ملزم

کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے یوایس بی اورلیپ ٹاپ بھی برآمد ہوئے

ایک روز قبل بھی ایف آئی اے سائبر کرائم راولپنڈی نے ایک کارروائی کے

دوران کالعدم تحریک لبیک کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ چلانے والے 3 ملزمان کو

گرفتار کر لیا تھا۔ حکام کے مطابق ملزمان سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ڈیٹا

قبضے میں لے لیا گیا ہے، ملزمان فیس بک اور ٹویٹر پر ٹی ایل پی کی جانب

سے اشتعال انگیز مواد شیئر کر رہے تھے۔ ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزموں

کے خلاف الیکٹرانک ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم سے متعلق متحرک بعض اکاؤنٹس بھارت سے آپریٹ

ہونے کا انکشاف سامنے آیا، سائبرکرائم ونگ نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے

ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی کی

سوشل میڈیا پر مہم کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے سائبرکرائم نے

سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم مواد وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی۔ ایف

آئی اے نے بتایا کالعدم تنظیم سے متعلق بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت سے

آپریٹ ہورہے ہیں، ایف آئی اے نے اشتعال انگیزمواد پھیلانے والوں کے خلاف

کارروائی شروع کردی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبرکرائم ونگ

نے ملک بھرمیں کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے، سوشل

میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کریں گے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply

%d bloggers like this: