لابی یا کاروباری مفاد 0

کالعدم تحریک لبیک کیساتھ مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھا، عمران خان

Spread the love

کالعدم تحریک لبیک مذاکرات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کالعدم تحریک لبیک پاکستان

(ٹی ایل پی) سے مذاکرات ہی مسئلے کا واحد حل تھا، ملک میں خون خرابہ بالکل نہیں چاہتا۔پاکستان

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل

پی) کے دھرنے سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کور کمیٹی ارکان کو کالعدم تنظیم

سے مذکرات پر اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم کی صدارت میں اجلاس کے دوران پارٹی کی تنظیم نو کے

معاملے پر مشاورت کی گئی اور کی پارٹی رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کر

دی۔ عمران خان نے عوام کیلئے ریلیف پیکیج پر بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم نے پارٹی امور پر

ارکان سے مشاورت کی، اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

لاہور کے حلقہ 133 میں ضمنی انتخاب پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران وزیراعظم نے

خطاب کرتے ہوئے کہا میں ملک میں خون خرابہ بالکل نہیں چاہتا، ہمیشہ مسائل کو بات چیت اور

مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کی ہے، کبھی بھی طاقت کے استعمال اور انتشار کا حامی نہیں

رہا، بد امنی کا کسی کو فائدہ نہیں ہو گا۔ حالیہ صورتحال کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش

کی ہے، مذاکرات ہی مسلے کا واحد حل تھے۔انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی بنائی ہے،

اتھارٹی توہین رسالت کے سدباب کے لیے اقدامات کرے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹس میرٹ پر دیے

جائیں گے، پارٹی رہنما آج سے ہی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔اجلاس کے بعد میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی اجلاس میں پنجاب،

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بات ہوئی، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بڑھنے

پرہمیں تشویش ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے کوروکا گیا ہے، توانائی کے بحران سے نمٹنے کے

لیے بڑے فکرمند ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم مہنگائی کے حوالے سے پیکج کا اعلان کرنے

جارہے ہیں، ایک کروڑسے زائد آبادی کوبراہ راست ریلیف ملے گا۔ وزیر اعظم عمران خاننے کہا کہ

حکومت نے کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے مثالی اقدامات اٹھائیوزیر اعظم عمران خان سے ان کی

معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور، وزیر اعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا وباء

اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیاء خورد ونوش اور پیٹرولیم قیمتوں

کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے، معاشی ترقی کے لیے اہم

میکرو اکنامک اعشاریوں کے استحکام پر بھر پور توجہ مرکوز ہے، اور عام آدمی کو ریلیف دینے

کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدارمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ

اقتصادی اصلاحات کے نتیجے میں ملک بھی معاشی بہتری آرہی ہے دریں اثناوزیر اعظم عمران خان

سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گوور کی اسلام آباد میں ملاقات،ملکی کرکٹ کے

فروغ بلخصوص کم عمر کھلاڑیوں کے لیے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس

موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،

حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،ہر علاقے میں

کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں تاکہ بچوں اور نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع

ملیں، دونوں کرکٹرز نے ٹی 20ورلڈ کپ کے حالیہ میچوں میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف

کی۔وزیر اعظم عمران خان سے عقیل کریم ڈھیڈی کی اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی

مجموعی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین بھی موجود تھے وزیر

اعظم نے کہاکہ حکومت کی توجہ معاشی استحکام پر مرکوز ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کرونا وباء

کے باوجود حکومت درمیانی اور طویل مدتی معاشی اصلاحات میں کامیاب رہی جس کی وجہ سے

معاشی اعشاریے بہتری کی طرف گئے۔ انہوں نے کہاکہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ پر ذیادہ توجہ

دینے کی ضرورت ہے جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے

کالعدم تحریک لبیک مذاکرات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply