محکمہ داخلہ کی جانب سے کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنس کی منسوخی

Spread the love

کالعدم تحریک لبیک اسلحہ

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) محکمہ داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک کو کالعدم جماعت قرار

دئیے جانے کے بعد ضابطے کی کارروائیاں جاری ہیں ،کالعدم تحریک لبیک کے اسلحہ لائسنس کی

منسوخی شروع کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے کالعدم جماعت کے اسلحہ لائسنس

کی تفصیلات مانگ لی ہیں ۔ محکمہ داخلہ کے مطابق کالعدم جماعت اسلحہ لائسنس نہیں رکھ سکتی ۔

علاوہ ازیں پولیس نے کالعدم تنظیم کے اسلام آباد کی طرف ممکنہ مارچ کو روکنے کیلئے پیشگی

تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس کی طرف سے بس اڈوں کو کالعدم جماعت کو ٹرانسپورٹ فراہم

کرنے سے روکتے ہوئے شورٹی بانڈزحاصل کرنا شروع کر دئیے ہیں۔پولیس کی طرف سے کہا گیا

ہے کہ کالعدم جماعت کو مارچ کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخ کر

دئیے جائیں گے جبکہ قانون کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس کی طرف سے

کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعت کو مارچ کیلئے ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی صورت میں لائسنس منسوخ

کر دئیے جائیں گے جبکہ قانون کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply