کالا دھن سفید کرانے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم تیار، منظوری جلد متوقع

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) حکومت کی جانب سے مجوزہ ٹیکس ایمنسٹی

سکیم کے مسودے کا جائزہ لینے اور اس کی منظوری دینے کیلئے وزیراعظم نے

کل بروز پیر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا۔ مسودے میں بے نامی اثاثوں کو25

فیصد ادائیگی پر قانونی قرار دینے، بیرون ملک اثاثے وطن لانے پر ٹیکس کی

معمو لی شرح اور ٹیکس چوری کو قابل گرفت جرم بنانے کی تجاویز شامل ہیں

جبکہ موجودہ حکو مت کی یہ پہلی اور آخری ٹیکس ایمنسٹی سکیم ہو گی۔ میڈیا

رپورٹس کے مطابق کاروباری طبقے کے مطالبے پر مجوزہ حکومتی ٹیکس

ایمنسٹی سکیم کا مسودہ حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں تین قسم کے

اثاثے ظاہر کرنیوالوں کو رعایت دینے کی تجویز ہے۔ ملک کے اندر اور باہر کے

اثاثے ظاہر کرنے کی الگ الگ شرح طے کی جارہی ہے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply