0

کارگل جنگ، بھارت انٹیلی جنس کی ناکامی تھی ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پو ری کا اعتراف

Spread the love

بھارتی فوج کے ایک سابق اعلی ترین کمانڈر نے کہا ہے 1999 میں پاکستان فوج کی طرف سے کارگل کے علا قے پر قبضہ انڈین ملٹری انٹیلی جنس ودیگرخفیہ اداروں کی ایک بہت بڑی ناکامی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن وجے میں شامل آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کرنےوالے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پو ری کا اتوار کو بھوپال میں ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان کا مقصد کارگل میں پیش قدمی کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی طور پر اجاگر اور کارگل میں لائن آف کنٹرول کو تبدیل کرنا تھا۔ مئی 1999 کے آخری ہفتے میں بٹالک سیکٹر میں تھرڈ انفینٹری ڈوڑن کو پاکستان فوج کی پیش قدمی کی اطلاع ملی،بعد میں اس بات کی تصدیق ہو گئی پاکستانی فوج نے ایک وسیع علا قے میں پیش قدمی کی ہے۔جسکا دفاعی مقصد سری نگر سے لیپہ جانےوالی سڑک کو بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچین کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے اور ر یا ست ہماچل پردیش پر اپنا ہولڈ کیاجا سکے ۔آپریشن وجے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا انہیں سب سے پہلے دراس مشکو ک سیکٹر میں ہائی وے ون ڈی کو محفوظ بنانے اور لائن آف کنٹرول کو اپنی جگہ پر بحال کرنے کا کام دیا گیا۔یاد رہے یہ وہی بھارتی لیفیننٹ جنرل ہیں جنہوں نے شہید کرنل شیر خان کی دوران جنگ بہادری کو انتہائی زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا تھا۔ (رپورٹ، جے ٹی این آن لائن )

Leave a Reply