Imran Khan Prim minister Pakistan 128

کاروباری رکاوٹیں ختم،نوکریاں پیدا کرنا حکومت کا کام ،میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتےہیں، عمران خان

Spread the love

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب

کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ختم اور

نوکریاں پیدا کرنا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوانوں کے لئے ہے۔ ہم ملک میں میرٹ

سسٹم لا رہے ہیں۔ چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو آسانیوں کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔ بزنس کے

لئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری کوشش ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ زندگی جدوجہد کا نام، کوئی بھی

پہلے دن کامیاب نہیں ہوتا، محنت کرنے والے ہی آگے بڑھتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ دنیا کو پتا

چل رہا ہے کہ پاکستان کو اللہ نے کتنی خوبصورتی دی ہے۔ سب سے سے جلدی نوکریاں سیاحت سے

ملیں گی۔ اس کے علاوہ ہماری خواتین کو بہت ضرورت ہے کہ انھیں نئے مواقع ملیں۔انہوں نے

اوورسیز پاکستانیوں اور وہاں کے سسٹم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہر شعبے

میں نمایاں ہیں۔ ساجد خان جیسے لوگ خود محنت کر کے آگے پہنچے۔ امریکا میں ٹاپ بزنس مین

پاکستانی ملیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ملک آگے نکلتا ہے جس کا میرٹ کا سسٹم بہتر ہوتا ہے۔ کامیاب

معاشرے میں شفافیت ہوتی ہے اور لوگوں کو سہولتیں دیتا ہے۔ جس میں محنت کرنے کی قابلیت ہوتی

ہے وہ آگے بڑھتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات کو میڈیا ورکرز کے

حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میڈیا

کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت اطلاعات میں اصلاحات

پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، فردوس عاشق اعوان، شہباز گل، زاہدہ پروین اور سینئر

افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی، افرادی قوت اورجدید

ٹیکنالوجی بروئے کار لانے کی تجاویز پر بریفنگ دی گئی اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے

کے ضمن میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان

نے معاون خصوصی کو میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی

ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اطلاعات عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں، معاشی ترقی کو اجاگر

کرنے کے حوالے سے موثر اقدامات لے۔وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو جدید ٹیکنالوجی بروئے

کار لانے اور سوشل میڈیا کے استعمال کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا معاشرے اور

حکومتی اقدامات پررائے عامہ قائم کرنے میں کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے، موجودہ حکومت میڈیا

کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے وزیراعظم عمران خان سے

ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان سے ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ

نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی شریک تھے۔

چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کے ہمراہ سعودی وفد بھی تھا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے

مابین تعلقات کے مزید فروغ اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Leave a Reply