شہروں میں لاک ڈائون

یکم جولائی سے کارروباری سرگرمیوں کے اوقات کار رات 10 بجے تک کرنیکا فیصلہ

Spread the love

کارروباری سرگرمیوں کے اوقات

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس

ہوا ،اجلاس میں ملک میں جاری کورونا صورتحال اور این پی آئیز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات

کے مطابق اجلاس میں این سی او سی کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا گیا این سی او

سی کی جانب سے نئی پابندیوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا نئی پابندیوں کے

حوالے سے صورتحال کا جائزہ اجلاس 27 جولائی کو ہوگا یکم جولائی سے گاروباری سرگرمیاں

کے اوقات کار رات 10 بجے تک ہونگے جبکہ پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور سمیت ضروریات کے اہم

کاروباروں کو 24/7 کھلنے کی اجازت ہوگی۔ آوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت، ان ڈور پر 50 فیصد کی

پابندی عائد ہوگی ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی ان ڈور

ڈائن ان کی سہولت حاصل کر سکیں گے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کی جانب سے ویکسینیشن

سرٹیفیکیٹ چیک کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا شادی کی تقریب آوٹ ڈور 400 افراد کی گنجائش

سے کرنے کی اجازت ہوگی 200 افراد تک ویکسینیٹڈ افراد ان ڈور شادی کی تقریب میں شریک

ہوسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے ملک بھر کے تعلیمی

اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز دی ہے ق این سی او سی کی جانب سے 18 جولائی

سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم پنجاب

نے اس سے اختلاف کیا ہے۔این سی او سی نے اپنی تجویز میں 18 جولائی سے یکم اگست سے

موسم گرما کی تعطیلات کا کہا ہے جب کہ پنجاب حکومت کا مقف ہےکہ موسم گرما کی تعطیلات ایک

ماہ کے لیے دی جائیں جو 2 جولائی سے 2 اگست تک ہوں۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے اب

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں فیصلہ کیا جائے گا جو جلد طلب کیے جانے کا امکان

ہے.

کارروباری سرگرمیوں کے اوقات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply