halat e hazra jtnonline

کابل ائیرپورٹ کے باہر خودکش دھماکوں کے ہولناک پوشیدہ مقاصد

Spread the love

( تحریر:- سینئر صحافی و تجزیہ کار اظہر علی شاہ المعروف بابا گل ) کابل ائیرپورٹ

Journalist and annalist Sayed Azher Ali Shah

کابل ائیرپورٹ کے باہر ہوئے ہولناک خودکش دھماکوں کے پوشیدہ مقاصد طشت

از بام ہو گئے ہیں، کابل میں ہولناک خودکش دھماکوں کے بعد بھگدڑ کے دوران

ائیرپورٹ کے اندر امپورٹ کئے گئے داعش کے سیکڑوں دھشت گرد کابل شہر

اور دیگر علاقوں میں داخل کرا دیئے گئے ہیں، داعش کے یہ تربیت یافتہ دھشت

گرد ان طیاروں کے زریعے کابل ائیر پورٹ پہنچائے گئے تھے جو طیارے کابل

سے ہجرت کرنے والے افغانی شہریوں اور امریکی فوجیوں کو باہر ممالک لے

جاتے تھے، واپسی پر یہ طیارے داعش کے تربیت یافتہ دھشت گردوں کو کابل

پہنچاتے تھے، یوں چند دنوں میں کابل ائیرپورٹ کے اندر پہنچنے والے داعشی

دھشت گردوں کے تعداد سیکڑوں تک پہنچ گئی جو وہاں امریکی فوج کی حفاظت

میں تھے، ان دھشت گردوں کو کابل ائیرپورٹ سے محفوظ طریقے کے ساتھ باہر

نکالنے کے لئے وہاں لگا تار تین خودکش دھماکے کروائے گئے جن کے نتیجے

میں 200 کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئیں اور 13 سو سے زائد افراد زخمی ہوئے-

= یہ بھی پڑھیں، جنگ کا سائرن بج گیا ہے

اتنے بڑے پیمانے پر تباہی کے نتیجے میں وہاں مچنے والی بھگدڑ کی آڑ میں ان

سیکڑوں دھشت گردوں کو ائیرپورٹ سے محفوظ طریقے کیساتھ نکال کر افغانستان

کے مختلف علاقوں میں پھیلا دیا گیا، پاکستان نے 5 سے 10 ہزار افغان مہاجرین

اور امریکی فوجیوں کی میزبانی کے لئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں ہوٹلز

اور گیسٹ ہاؤسز بُک کر رکھے تھے مگر داعشی دھشت گردوں کی آمد کے خدشہ

کے پیش نظر ان افغان مہاجرین کی آمد کو فوری طور پر روک دیا ہے، ادھر یہ

خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ دنوں کابل میں مزید سنگین اور المناک

واقعات رونما ہو سکتے ہیں-

کابل ائیرپورٹ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply