Funeral prayer of DSP Amman Ullah, 74

کوئٹہ دھماکہ،شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ ادا، فضا سوگوار

Spread the love

کوئٹہ(جتن آن لائن بیورورپورٹ) ڈی ایس پی امان جنازہ

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے غوث آباد میں ہفتہ کی شام مسجد میں دوران نماز کئے گئے خود کش دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی- جس میں اقدام قتل، دہشتگردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ جبکہ دہشت گردی کے واقعے میں شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی- شہر بھر کی فضا سوگوار رہی- مزید پڑھیں

دھماکہ کے بعد شہر کی تمام مساجد و عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایس ایچ او کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاون تھانہ میں درج کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد شہر کی تمام مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ڈی ایس پی امان اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی- شہر بھر کی فضا سوگوار رہی- نماز جنازہ میں وزیر داخلہ، آئی جی ایف سی، پولیس اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

شہید ہونے والے 6 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی

واضح رہے گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاﺅن میں مسجد میں دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے تھے- سیٹلائٹ ٹان کی مسجد میں نماز مغرب کے دوران دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ اور امام مسجد بھی شہید ہوئے تھے، جبکہ 19 افراد زخمی ہو گئے تھے، جو سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں، شہید افراد میں سے 6 کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

ڈی ایس پی امان جنازہ

Leave a Reply